پرویزرشید کی سینیٹ اجلاس میں شرکت،چیئرمین سینیٹ اورممبران نے ڈیسک بجاکرخوش آمدید کہا

پرویزرشید سےرابطہ کرنے کی کوشش بھی کی،تاکہ ان سے کہا جائے کہ وہ اکیلے نہیں پورا ایوان ان کے ساتھ ہے۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 نومبر 2016 17:24

پرویزرشید کی سینیٹ اجلاس میں شرکت،چیئرمین سینیٹ اورممبران نے ڈیسک ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 نومبر2016ء) :چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید کو سینیٹ اجلاس میں شرکت پرخوش آمدید کہا،جبکہ ممبران سینیٹ نے بھی پرویزرشید کوڈیسک بجا کرخوش آمدید کہا۔چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا کہ عہدہ آنی جانی چیزہے۔پرویزرشید نے جس طرح اپنی ذمہ داری کو نبھایا قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

مجھے علم نہیں کہ انکوائری ہورہی ہے یا نہیں۔اب تک تمام باتیں اخبارات کے ذریعے سامنے آئیں،اب انکوائری کی بات سامنے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزرشید سےمتعلق جب بات سامنے آئی ان سےرابطہ کرنے کی کوشش کی۔جس کامقصد یہ تھا کہ وہ اکیلے نہیں پورا ایوان ان کے ساتھ ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ میری کوشش کے باوجود پرویزرشید سے بات نہیں ہو سکی۔