زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میںپاکستان واٹر ریسورس " کے موضوع پر سیمینار

پاکستان کے مختلف مقامات پر ڈیمو ں کی تعمیر کو روکنا دشمنوں کی ایک سازش تھی٬ سکندر حیات بوسن خوراک کے معاملے میں ہم خود کفیل ہیں ہمارے پاس چینی ٬ گندم اور سبزیاں وغیرہ کے وافر ذخائر موجود ہیں٬ وزیر خوراک

جمعہ 4 نومبر 2016 16:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف مقامات پر ڈیمو ں کی تعمیر کو روکنا دشمنوں کی ایک سازش تھی اور انہوں نے ایک منصوبے کے تحت ملک کے مختلف صوبوں میں نفرتیں پیدا کر کے ڈیموں کی تعمیرات کو رکوایا گیا دشمن کا مقصد صرف پانی کے ذخائر بڑھانا ہی نہ تھا بلکہ پاکستان کے عوام میں صوبائی تعصب پیدا کر کے آپس میں لڑانا تھا دشمن کی یہ چال کامیاب ہوئی جس کی وجہ سے آج پانی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں وزیر خوراک وزراعت نے یہ بات زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں"پاکستان واٹر ریسورس " کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے دوران کہی آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خوراک کے معاملے میں ہم خود کفیل ہیں ہمارے پاس چینی ٬ گندم اور سبزیاں وغیرہ کے وافر ذخائر موجود ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کو اچھی خوراک اور صاف پانی مہیا کرے اور اس سلسلہ میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اربوں روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات شروع ہو چکے ہیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وہ زراعت کی ترقی کے بارے میں اپنی حکومت کو بھی نشانہ بناتا رہا ہوں مگر اب پنجاب میںزراعت کی ترقی کے لئے وزیر اعلی صوبہ کے کاشتکاروں /زمینداروں کو نہ صرف قرضے فراہم کیے جارہے ہیں بلکہ چھوٹے کاشت کاروں کی مالی امداد بھی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے جو معاہدے کیے گئے تھے اس پر مکمل عمل درآمد کیا جائے وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ملک بھر میں چھوٹے ڈیموں کے لئے حکومت نے بھاری رقم مختص کر دی ہے جبکہ کئی نئے ڈیموں پر کام بھی شروع ہو چکا ہے۔وزیر اعظم نے ان ڈیموں کے قریب جن کاشتکاروں اور افراد کی اراضی متاثر ہوئی ہے ان کو معاوضہ دینے کے لئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں اور آئندہ چند یوم میں متعلقہ اراضی مالکان کو ان کی قیمت ادا کر دی جائے گی سیمینار سے "ارسا"کے چئیرمین انجینئر راؤ اسرار علی خاں /سید فیصل حسین کے علاوہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بھی خطاب کیا اور موجودہ حالات میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر پانی کے ذخائر کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :