سیکو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں پر چیک رکھنے کے لئے اختیارات دینے کا فیصلہ

جمعہ 4 نومبر 2016 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ملک میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں پر چیک رکھنے کے لئے زیادہ اختیارات دیئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودہ قانون مستقبل قریب میں وزارت خزانہ کی جانب سے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس قانون سے ایس ای سی پی کو پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں اور آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاننے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ ڈرافت کمپنیز بل2016ء کی حال ہی میں وفاقی کابینہ منظوری دی ہے۔۔( علی)