دھرنے والوں کا ایجنڈاملک کوترقی دینے والانہیں ہے۔محمدنوازشریف

گالی دینے،جھوٹ بولنے اورپگڑیاں اچھالنے والاآپ کالیڈرنہیں ہوسکتا،اقوام متحدہ میں3بارکشمیرکی بات کی،آئندہ بھی کرونگا،کسی سے ڈرنے والے نہیں،کرپشن کے سلسلے میں ہم پرکوئی انگلی بھی نہیں اٹھاسکتا،ہم نے دہشتگردی کی کمرتوڑدی،سمجھ نہیں آتی ہماراجرم کیاتھا کہ14مہینے نوازشریف اورخاقان عباسی نے جیل کاٹی،کہوٹہ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کااعلان بھی کیا۔وزیراعظم کاکہوٹہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 نومبر 2016 16:16

دھرنے والوں کا ایجنڈاملک کوترقی دینے والانہیں ہے۔محمدنوازشریف

کہوٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا ملک کو ترقی دینے والا نہیں ہے،اقوام متحدہ میں 3بارکشمیر کی بات کی،آئندہ بھی بات کرونگا،کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ساڑھے تین سال کوئی ہم پر انگلی بھی نہیں اٹھا سکتاکہ ہم نے رشوت کی ہو،تین سال پہلے 16،16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ،جب(ن)لیگ کی حکومت آتی ہے تو بجلی بھی آتی ہے،موٹرویزبھی بنتی ہیں،ہم نے دہشتگردی کی کمرتوڑ دی ہے،سمجھ نہیں آتی کہ ہماراجرم کیا تھا 14مہینے نوازشریف اور خاقان عباسی نے جیل کاٹی،کہوٹہ کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے آج کہوٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں دیکھ رہاہوں کہ کتنا خوبصورت علاقہ ہے۔آپ بھی خوبصورت لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے دنیاکو دکھا دیاکہ آپ مہذب قوم ہیں اور کوئی گالی دینے والا آپ کا لیڈرنہیں ہوسکتا۔پاکستان لوگ سچے لوگ ہیں۔جبکہ مسلسل جھوٹ بولنے والا آپ کا نمائندہ نہیں ہوگا۔پاکستانی عزت کرنے اور عزت کروانے لوگ ہیں جبکہ سرعام پگڑیاں اچھالنے والا آپ کالیڈر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایک بھی ایساامیدوارنہیں تھا ک جس نے پگڑیاں اچھالنے والوں کا ٹکٹ لیاہو۔یہ بہت بڑی بات ہے۔ابھی تو 2018ء کا الیکشن ہونا،ابھی سے آپ کا یہ ولولہ ہے یہی بات تو ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔پاکستان ترقی کررہاہے۔کہوٹہ ترقی کررہاہے۔نڑھ اورکہوٹہ میں گیس اور بجلی بھی آرہی ہے۔ان کو معلوم ہے کہ یہاں ایک ہائی وے بن رہی ہیوہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں موٹروے بنی تو مسلم لیگ(ن)کے دورمیں بنی ہے۔پاکستان میں اقتصادی ترقی ،دفاعی ترقی اورایٹمی دھماکے،کشمیر کی بات مسلم لیگ(ن)کی حکومت کرتی ہے۔اقوام متحدہ میں 3بارگیاہوں اور کشمیر کی بات کی۔آئندہ بھی یہ بات کہوں گا۔کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہاڑیوں میں سے ٹنل گزرے گی۔خنجراب سینکڑوں کلومیٹر دور ہے۔

وہاں سے سڑک شروع ہورہی ہے جو زیرتعمیرہے۔یہ فاصلہ دوہزارکلومیٹر ہے۔خنجراب سے گوادرتک ہائی وے کی تعمیرشروع ہوچکی ہے۔اس راستے سے سامان دنیابھرمیں،یورپ،مڈل ایسٹ میں سامان جائیگا۔ماضی میں بجلی،گیس،موٹرویزکیوں نہ بنائی گیئں۔کیا یہ مسلم لیگ(ن)کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرف کی حکومت بھی شامل تھی،پیپلزپارٹی کی حکومت بھی شامل ہے ۔

یہ جو آج سڑکیں بنی ہوئی ہیں یہ ہمارے دورکی ہیں ان سے آگے کیوں نہ بنائی گئیں۔لاہور سے اب کراچی تک موٹروے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے 16،16گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔اس وقت اس کا علاج کیوں نہ کیا گیا۔بجلی بھی ملک میں اس وقت آتی ہے جب (ن)لیگ کی حکومت آتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دھرنا دینے والے یہی چاہتے ہیں۔دھرنا دینے والوں کا ایجنڈا ملک کو ترقی دینے والا نہیں ہے۔

14مہینے نوازشریف اور خاقان عباسی جیل کاٹی۔ہماراجرم کیا تھا ۔آج تک سمجھ نہیں آئی کہ ہمارا جرم کیاتھا۔نوازشریف نے کہا کہ آؤ ہمارے ساتھ ملکرکام کرو،بجلی بن رہی تو آؤ ہمارے ساتھ بجلی بناؤ،موٹروے بناؤ،مہنگائی کا خاتمہ کرو۔ہم نے دہشتگردی کی کمرتوڑ دی ہے۔لیپ ٹاپس دیے جارہے ہیں۔غریب لوگوں کیلئے علاج کا پروگرام شروع کیاہے۔ریلوے ٹھیک ہورہی ہے۔

پی آئی اے اور ریلوے کا برا حال تھا لیکن آج یہ ادارے اپنے پاؤں پرکھڑے ہورہے ہیں ۔یہ ترقی کا پہیہ نہیں رکے گا۔حاجی صاحبان جنہیں پہلے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا تھا اب ان سے وی آئی پی برتاؤ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نڑھ کا اسلام آباد سے سفر تین گھنٹے سے کم کرکے ایک گھنٹہ میں لانے کیلئے بہترین شاہراہ تعمیر کی جائے گی اور اس کیلئے پہاڑوں میں سرنگ تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خنجراب سے گوادر تک بہترین شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے جس سے پاکستان اور چین کی تجارت میں اضافہ ہو گا اور چین کا تجارتی سامان براستہ پاکستان بیرونی منڈیوں اور یورپ تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، پہلے 16 اور 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، ماضی کی حکومتوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کا ایجنڈا ترقی کا ایجنڈا نہیں ہے، اب لوڈ شیڈنگ کم ہو گئی ہے، اس پورے علاقے میں گیس اور بجلی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ ڈٹ کر بات کی، میں نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو موٴثر انداز میں اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق اور شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور شاہد خاقان عباسی نے 14 ماہ جیل کاٹی، ہمارا کیا قصور تھا؟ ہمیں اٹک قلعہ میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، عوام بار بار مسلم لیگ (ن) کو ملک کی ترقی کا موقع دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے اور اس کام میں سب کو ہاتھ بٹانا چاہئے، موٹروے بن رہے ہیں، سڑکیں بن رہی ہے، گیس آ رہی ہے۔

وزیراعظم نے علاقہ کی ترقی کیلئے اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر خوبصورت شاہراہ تعمیر کی جائے گی، کہوٹہ تحصیل اور کلرسیداں کی تمام یونین کونسلوں کو گیس اور بجلی فراہم کی جائے گی، کہوٹہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید بنایا جائے گا جہاں علاج معالجہ کی تمام سہولیات میسر ہوں گی، 12 سکولوں کا درجہ بڑھا کر ہائیر سیکنڈری سکول کیا جائے گا، یہاں لڑکیوں کیلئے کالج قائم کرنا چاہتے ہیں، کہوٹہ اور کلرسیداں میں 100 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی جس سے علاقہ میں بڑی ترقی ہو گی اور پسماندگی کا خاتمہ ہو گا۔ وزیراعظم نے جلسہ میں خواتین کی شرکت کو بھی سراہا۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہاکہ آج کہوٹہ کے عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا ہے یہ علاقہ شہیدوں کا علاقہ ہے اور جب وعدہ کرتے ہیں تو اپنی جانیں بھی قربان کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بے شمار سیاستدان ہیں لیکن تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کا اعزاز وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہی حاصل ہے‘ محمد نواز شریف کو پہلے ادوار میں مدت پوری نہیں کرنے دی‘ پھر بھی انہوں نے صبر و تحمل اور وضع داری کی سیاست کو ترجیح دی‘ تنقید برائے تنقید کی پرواہ کئے بغیر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہوٹہ کے مختلف علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے بے شمار فنڈز فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں اگر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف باتیں یا سازشیں کرتی ہیں تو وہ ان کے ایجنڈے کا حصہ ہے لیکن پاکستان کے اندر سی پیک کے خلاف باتیں ہو تو وہ ان کے ایجنڈے کو کیا کہیں گے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج نڑھ میں تاریخی دن ہے‘ یہاں وہ وزیراعظم ہمارے درمیان ہے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا‘ توانائی بحران سمیت تمام چیلنجز پر قابو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تنقید کرنے والے بھی ملیں گے لیکن گذشتہ 15 سالوں میں جو کام ہوئے ان کے مقابلے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے تین سال کے کام کئی گنا زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں سمیت ملک بھر میں اگر کسی بھی جگہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں تو وہ مسلم لیگ (ن) کا دور میں ہی ہوا حالانکہ آمریت کے ادوار اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اقتدار کے مزے لوٹے لیکن ترقی کے راستے کا انتخاب نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک بھر کے لوگ ایک مرتبہ پھر وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ پنجاب کے وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ جتنے کام ان تین برسوں میں ہوئے ہیں وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سمیت دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت پاکستان کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں‘ کہوٹہ جیسے پہاڑی علاقے بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بن چکے ہیں اور مستقبل میں بھی یہاں مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی۔ اس سے پہلے وزیراعظم جلسہ گاہ پہنچے تو شرکاء کھڑے ہو کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور فلک شگاف نعرے گا۔