زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے٬رانا محمد ارشد

جمعہ 4 نومبر 2016 15:17

لاہور۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے زرعی پیداوار میں اضافہ کر نے کیلئے اور زمینداروکاشتکاروں کے مسائل فوری حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد نے کاشتکاروں کے وفود سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کر انے کیلئے اقدامات کئے جائیں٬ نہری پانی چوری کی روک تھام کیلئے موثر انداز میں کام کیا جائے ٬ زمیندار و کاشتکاران کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف فصلوںکی کاشت اور پیداوار کے حوالہ سے دیے جانے والے اہداف کو حاصل کر نے کیلئے اقدامات کئے جائیں ٬ زراعت کے شعبہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کو بروقت مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبہ کے مختلف پروگراموں کے حوالہ سے کاشتکار و زمیندار ان کیلئے ادارہ ’’ٹیوٹا‘‘ کی مدد سے تربیتی کورسز کرائے جائیں گے٬ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے مشینی کاشت کے فروغ کے سلسلہ میں گندم کے بیماریوں سے محفوظ بیج کی مفت فراہمی ٬ سبزیوں کی کاشت٬ مونگ اور مسورکی دالوں کی کاشت کیلئے حکومت 33فیصدنرخ پر بیج دے رہی ہے٬ آم کے باغات میں فروٹ فلائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نہری کھالہ جات کو پختہ بنانے اور لیزر لیولنگ یونٹ کی فراہمی جیسے گرا نقدر اقدامات کئے گئے ہیں٬ اسی طرح کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی زرعی آلات جس میں روٹا ویٹر ٬ ڈسک ہیرو٬ چیزل ہل٬ ربی ڈرل شامل ہیں فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :