چین اور زمبابوے میں ڈیم کی تعمیر کا معاہدہ

چینی کمپنی 900ملین ڈالر کی لاگت سے ہرارے میں ڈیم تعمیر کریگی دارالحکومت ہرارے کیلئے 800 کی بجائے صرف 450میگا لیٹر پانی فراہم کیا جارہا ہے

جمعہ 4 نومبر 2016 14:05

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) چین کی تعمیراتی کمپنی نے کافی عرصہ سے تعطل کے شکار ہرارے ڈیم کی تعمیر کیلئے زمبابوے کی حکومت سے معاہدہ کر لیا ہے ٬ یہ ڈیم دارالحکومت ہرارے سے شمال مشرق میں تعمیر کیا جانا ہے ٬ ڈیم پر 400ملین امریکی ڈالر کی لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے تا ہم خیال ہے کہ مٹی ڈالنے ٬ پائپ لائن بچھانے اور نیا پانی کا منصوبہ بنانے کے باعث اس کی لاگت 850سے 900ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی کیونکہ حکومت کا خیال ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے باعث بہت سے لوگ بے گھر ہو جائیں گے جن کی آبادی کیلئے بھی مزید اخراجات کی ضرورت ہو گی ۔

یہ بات ماحولیات ٬ پانی اور آب و ہوا کے وزیر کشیری میں ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ ڈیم کی تعمیر جلد از جلد کی جائے کیونکہ یہ کام 1990ء سے التو ا میں ہے ٬ توقع ہے کہ نئے ڈیم سے دو لاکھ پچاس ہزار کیوبک میٹر پانی شہر کو فراہم کیا جاسکے گا ٬ اس وقت شہر کے کئی علاقے پانی کی کمی کا شکار ہیں ٬ ہرارے کی آبادی 25لاکھ کے قریب ہے جبکہ قریبی علاقے اور بستیوں میں مزید 20لاکھ افراد آباد ہیں جنہیں 1200میگالیٹر پانی کی روزانہ ضرورت ہو گی ٬ اس وقت پورے شہر کو 800میگا لیٹر پانی کی ضرورت ہے جبکہ اسے صرف 450میگالیٹر فراہم کیا جارہا ہے٬نئے ڈیم کی تعمیر سے پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :