چینی یوآن کی قدر میں معمولی کمی

جمعہ 4 نومبر 2016 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء)چینی کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ٬ زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوآن کی قدر میں23بیسک پوائنٹس کی کمی ہوئی اور چینی یوآن 6.7514پر بند ہوا ۔