ماہرین کی گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے ہدایات

جمعہ 4 نومبر 2016 12:57

سلانوالی۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)زرعی ماہرین کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کا شت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹی کے بنے ہو ئے گملے پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں لکڑی کے کریٹ پلاسٹک شاپر کھاد والے تھیلے پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں ان کنٹینرز کو مٹی گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکسان مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے ٬ ماہرین کا شت کارو ں کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ سبزیوں کی دیر پا فراہمی کیلئے سبزیوں کی بوائی 8سے 10دن کے وقفہ سے کریں بوائی کرتے وقت اس بات کا خیا ل رکھیں کہ بیج مناسب گہرائی تک کا شت کیا جا ئے٬ چھوٹے پلاٹوں میں مر چ ٹماٹرمولی گاجر شلجم میتھی پالک اور دھنیا کو کھیلیوں پر کا شت کریں٬ مختلف کنٹینرز میں سبزیوں کی کا شت کی صورت میں اس با ت کا خیال رکھیں کہ ان میں نمی سو کھنے نہ پا ئے اور نہ ہی بہت زیاد ہ پانی جمع ہو ان میںا گائی گئی سبزیوں کو گھر میں دیواروںسے کم از کم ایک فٹ دور ایسی جگہ پر رکھیں جہاں کم از کم 6تا 8گھنٹے دھو پ لگے گھریلوپیمانے پر کنٹینرز میں کا شتہ سبزیوں کی روزانہ 15سے 20منٹ جبکہ 3سے 5مرلہ زمین پر کا شتہ سبزیوں کی 30تا 45منٹ کی دیکھ بھال سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔