برسیم کے جڑ کے اکھیڑ ے کی بیمار ی اور انسداد ی تدابیر

جمعہ 4 نومبر 2016 12:56

سلانوالی۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ برسیم موسم سرما کے چا ر ہ میں بڑ ی اہمیت کا حامل چار ہ ہے یہ صوبہ پنجاب میں آبپاش علاقوںمیں وسیع رقبہ پر کا شت کیا جاتا ہے٬ ا س کے سبز چا ر ے میں لحمیات 18فیصد اوردوسرے غذائی اجزاء بھی مناسب مقدارمیں پائے جاتے ہیں ا س کی جڑوں میںا گھنڈیاں پیداہوتی ہیں جس میں بیکٹریاں فضاء سے نائٹرو جن حاصل کر کے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کاموجب بنتے ہیں٬ صوبہ پنجاب میں کا شت کا ر مقامی دیسی اقسام کا شت کرتے ہیں ا س لیے ا ن کی پیداوار ی صلاحیت بہت کم ہو تی ہے کیونکہ بر سیم کی ان اقسام میں بر سیم کے جڑ کے اکھیڑ ے کے خلا ف قوت مدافعت کم ہو تی ہے ا س لیے برسیم کے سبز چا ر ے کی پیداوار کے کمی کے عوامل میں جڑ کے اکھیڑ ے کی بیماری اولین حیثیت رکھتی ہے یہ جڑ پر حملہ کرنے وا لی بیمار ی ہے جڑ کے علاوہ تنوں کوبھی متاثرکرتی ہے جس کی و جہ سے چا ر ے کی فصل بری طرح متاثر ہوتی ہے ابتدائی علامات میں متاثر ہ پودوں کے ا یک یہ دو شاخیں جھک کر لٹک جاتی ہے نم دا رمو سم میں جبکہ د ر جہ حرارت 15سے 20سینٹی گریڈ ہوتا ہے ز یاد ہ آبپاش علاقوںمیں ا س بیمار ی کا حملہ تیزی سے بڑھتا ہے اور ٹکروں کی صورت میں کئی پودوں کواپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اورپودوں کے ارد گر د پھپھوندی کا سفید جالا ظاہرہوتا ہے فرور ی اورمارچ میں با ر ش کے ایام میں متاثر ہ زمینوں میں برسیم کے جڑ کے اکھیڑ ے کی بیمار ی کا شدید حملہ ہوتا ہے اگر بیمار ی کا حملہ شدت اختیارکر جا ئے تو پودوں سے سرانڈ کی بو آتی ہے ایس متاثر ہ چا ر ے سے جانور بھی منہ پھیرلیتے ہیں مربوط انسدادی طریقہ کے حوالہ سے زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ برسیم کی دیسی اورمقامی اقسا م جو سا ل بہ سا ل ا س بیمار ی سے متاثر ہوں ا ن کی کا شت سے گریز کیاجا ئے ادار ہ چا ر ہ جات سرگودہا کی صرف ترقی داد ہ اقسام کی کا شت کوترجیح دی جا ئے کیونکہ ان اقسام میں ا س بیمار ی کے خلا ف قوت مدافعت ہوتی ہے ا س سے نہ صر ف چا ر ے کانقصان کم ہوتا ہے بلکہ سبز چا ر کی پیداوار بھی زیاد ہ ہوتی ہے ا س بیمار ی کے جراثیم برسیم کے بیج پر بھی موجود ہوتے ہیں ا س لیے مناسب پھپھوند کش ادویا ت میں سے کوئی ایک دوائی بحساب 2گرام فی کلوگرام بیج کا شت سے پہلے لگائی جا ئے تا کہ فصل کا اگا ئو اورروئیدگی بہتر ہوسکے متاثرہ کھیتوںمیں برسیم کو با ر با ر کاشت نہ کیاجا ئے ا س سے بیما ر ی کا حملہ بڑ ھ جاتا ہے فصل کی قوت بر دا شت بڑھانے کیلئے رائی زد بیم بیکٹریاں کا ٹیکہ استعما ل کیا جا ئے تا کہ مضبوط فصل بیمار ی کا چھی طرح مقابلہ کرسکے صاف صحت مند تصدیق شدہ جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کا شت کی جا ئے ۔