موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کی ہدایت

جمعہ 4 نومبر 2016 12:42

فیصل آباد۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) زرعی ماہرین نے بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آلو٬ مٹر ٬ ٹماٹر٬ پیاز٬ مولی ٬ شلجم ٬ گاجر ٬ گوبھی٬ لہسن٬ سلاد ٬ پالک ٬ میتھی٬ پودینہ ٬ دھنیہ کی فصل کی اگائو کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ ٬ روشنی ٬ خوراک مل سکے اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی ٬ گاجر ٬ شلجم کی وٹوں ٬ میتھی ٬ دھنیا٬ پالک ٬ سلاد ٬ ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔ انہوںنے کہاکہ گاجر ٬ مولی ٬ شلجم ٬ مٹر وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگائو کم ہوتاہے لہٰذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طور پر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :