کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چھوڑنے کی ہدایت

جمعہ 4 نومبر 2016 12:42

فیصل آباد۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء)ماہرین حشرات نے کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چھوڑنے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھالیں اور ان میں موجود گلابی سنڈی سمیت دیگر سنڈیاں بھی تلف ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار روٹا ویٹر کی مدد سے چھڑیوں کو کھیت میں دبادیں تاکہ زمین میں نامیاتی مادہ میں اضافہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ روٹاویٹر یا مٹی پلٹنے والا ہل چلانے سے بچے کھچے ٹینڈوں میں موجود سنڈیاں اور پیوپے باہر آ جائیں گے اور پرندوں کی خوراک بن جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ کپاس کے حملہ شدہ کھیتوں میں لگائی گئی گندم کی فصل میں اگر بچے کھچے ٹینڈے اورپتے وغیرہ موجود ہوں تو گندم کی پہلی آبپاشی کے وقت ڈیڑھ سے دو لیٹر کلورو پیر فاس زہر پانی کے ساتھ نکے پر رکھ کر کھیت میں ڈال دیں کیونکہ اس عمل سے گلابی سنڈی کے علاوہ ڈسکی کاٹن بگ ٬ ریڈ بگ اور دیمک کا خاتمہ ہوجائیگا۔