عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1300ڈالر فی اونس سے بڑھ گئے

جمعہ 4 نومبر 2016 12:12

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام 1300ڈالر فی اونس سے تجاوز کرگئے۔ سپاٹ گولڈ 1308.42ڈالر فی اونس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کی سپلائی برائے دسمبر 1304,70 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ شینگ ڈونگ گولڈ گروپ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابی مہم قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہورہی ہے ۔ آئندہ سال جنوری تک سونے کے نرخ 1350ڈالر فی اونس تک آسکتے ہیں۔