بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی

جمعہ 4 نومبر 2016 12:12

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) بنگلہ دیش کی کالی چائے کے دام گر گئے۔ بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹا گانگ میں کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں کالی چائے نرخ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4فیصد تک کم رہے۔

(جاری ہے)

نیلامی میں کالی چائے اوسطاً 199.49ٹکہ (2.50ڈالر) فی کلوگرام میں فروخت ہوئی۔ گزشتہ ہفتہ یہی نرخ 208.13ٹکہ فی کلوگرام پر بند ہوئے تھے۔ نیلامی میں2.39ملین کلوگرام چائے رکھی گئی تھی جس میں 70.6فیصد تک فروخت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :