ایک شخص نے اپنی آنکھ نکال کر ڈاکٹر کی طرف پھینک دی۔ مقدمہ درج

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 نومبر 2016 23:39

ایک شخص نے اپنی آنکھ نکال کر ڈاکٹر کی طرف پھینک دی۔ مقدمہ درج

ایک 54 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی شیشے کی آنکھ کو ڈاکٹر کی طرف پھینکا ہے۔مذکورہ شخص پولیس کے ساتھ ہی ہسپتال آیا تھا۔
لارگو، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایڈورڈ مائیکل ڈورسی پولیس کے ساتھ میڈیکل سنٹر آیا تھا، وہاں اس نے آنکھ سے اپنی شیشے کی آنکھ نکالی اور کمرے کے دوسرے حصے میں بیٹھے ڈاکٹر کی طرف اچھال دی۔

(جاری ہے)


ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایڈورڈ ایمرجنسی میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے اپنی شیشے کی آنکھ سے کھیل رہا تھا، ڈاکٹروں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو اس نے پولیس کے سامنے ہی اپنی آنکھ نکالی اور ڈاکٹر کی طرف پھینک دی۔ ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی آنکھ کے ساتھ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :