مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کیخلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی جار ہی ہے‘ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی میچ میں خطاب سپورٹس بورڈ پنجاب کی وومن ہاکی ٹیم نے رخسانہ ارشد وومن ہاکی اکیڈمی کو ایک صفر سے شکست دی٬واحدگول مریم حنیف نے کیا

جمعرات 3 نومبر 2016 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہاکی میچ جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا٬ جس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی وومن ہاکی ٹیم نے رخسانہ ارشد وومن ہاکی اکیڈمی کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی٬ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے واحدگول مریم حنیف نے کیا٬ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ٬آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سحرش قمر ملک میچ کے مہمان خصوصی تھے٬ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کیخلاف اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں٬ بھارتی فوج کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے٬ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے٬ انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے٬ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی جار ہی ہے جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے٬ میچ کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

میچ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ساجد تھے۔