وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی
جمعرات 3 نومبر 2016 18:51
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے کی چنگاری کسی بھی بڑے تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے سے باز آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے بعد سفارتی عملے کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث پایا جانا بھارت کے اس ذہن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت اُس نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے ثبوت عالمی برادری کو دے رہا ہے اور عالمی برادری کو بھارت کی ان تخریبی کاروائیوں کا فی الفور نوٹس لے کراس کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ ان تخریبی کاروائیوں ٬ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم لوگوں پر ظلم کرکے ہمیں اپنے اُصولی موقف سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرُامن تحریک آزادی کی شمع 70 سال کے بعد اپنی بھرپور آب وتاب سے روشن ہے۔کشمیریوں کی چوتھی نسل بھارتی غاصبیت کا مقابلہ کر رہی ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اُس وقت تک سفارتی ٬اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گا جب تک اُن کو اپنا حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایل او سی پر رہنے والوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں او ر اس ضمن میں آزادحکومت ایک مربوط پلان پر عمل درآمد کر رہی ہے جس میں وفاقی حکومت اس کی بھرپور معاونت کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.