تعمیروترقی ہو یا گڈ گورننس بہتر لیڈرشپ سے ہی ممکن ہوسکتی ہے‘ ممبران قانون ساز اسمبلی

جمعرات 3 نومبر 2016 18:03

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران ڈاکٹر مصطفی بشیر اور چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے اچھی لیڈرشپ کسی بھی ریاست کے لیے ناگزیر ہوتی ہے۔ تعمیروترقی ہو یا گڈ گورننس لیڈرشپ سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ آزادکشمیر کوا سوقت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صورت میں مثالی لیڈرشپ میسر ہے٬ جن کے اقدامات سے ریاست میں خوشحالی کا دور دروہ شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزادکشمیر اچھی لیڈرشپ سے محروم رہا لیکن راجہ فاروق حیدر خان کی صورت میں اب آزادکشمیر کو ایک جرات مند ٬انصاف پسند اور دلیر لیڈر میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ریاست میں تعمیروترقی کے میگا منصوبے شروع کیے جائیں گے جن سے عام آدمی کا معیار زندگی بلندر ہوگا۔

مبران اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ متحد ومنظم ہے وزیرا عظم آزادکشمیر کو پوری پارلیمانی پارٹی کا اعتماد حاصل ہے۔انہوںنے کہاکہ بعض عناصر مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوگئے ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن انکے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔مسلم لیگ (ن) کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا ہر فیصلہ عوام کے لیے ہوتا ہے جسے پوری پارلیمانی پارٹی کی بھرپور تائید حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :