چیئرمین احتساب بیوروراجہ غضنفرکا دورہ چڑہوئی ‘ڈی جی ہیلتھ کوفون

چوبیس گھنٹے کے اندر2لیڈی ڈاکٹرزتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میں ڈیوٹی پر پہنچ گئیں‘ عوام کا خراج تحسین

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)چیئرمین احتساب بیوروراجہ غضنفرعلی خان کے دورہ چڑہوئی کے دوران چڑہوئی کی عوام نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میںگزشتہ اڑھائی سال سے لیڈی ڈاکٹرکی غیرحاضری کے بارے میںشکایات کی تھیںجس پرچیئرمین احتساب بیورونے موقع پرہی ڈی جی ہیلتھ کوفون کیاتھاچوبیس گھنٹے کے اندردولیڈی ڈاکٹرزتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میںحاضرہوگئی ہیںچیرمین احتساب بیوروکے اس ایکشن پرعوام علاقہ چڑہوئی نے چیئرمین احتساب بیوروکوزبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیاہے۔