ڈا ئر یکٹر نیشنل پرو گرا م آزادکشمیر ڈاکٹر عبدا لعزیز ڈار سا بق ڈی ایچ او بھمبر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کاانعقاد

جمعرات 3 نومبر 2016 16:51

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) ڈا ئر یکٹر نیشنل پرو گرا م آزادکشمیر ڈاکٹر عبدا لعزیز ڈار سا بق ڈی ایچ او بھمبر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کاانعقاد `ڈا کٹر عبد العزیز ڈار کی بطور ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسربھمبر خد ما ت کو خرا ج تحسین اور انکی بطور ڈا ئر یکٹر نیشنل پرو گرا م آزادکشمیر تعینا تی پر مبا رکباد تقر یب میں ضلع بھمبر کے ڈا کٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑ ی تعداد میں شر کت تفصیلات کے مطا بق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عبد العزیز ڈار تر قیاب ہو کر پرو نشل ڈا ئر یکٹر نیشنل پرو گرا م آزادکشمیر تعینا ت ہو گے گزشتہ روز ڈسڑ کٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں ڈا کٹر عبد العزیز ڈار کے اعزاز میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس بھمبر میں ایک پر وقارالوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈی ایچ او بھمبر ڈا کٹر اقبال حسین چو ہد ری نے کی اس موقع پرتقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے ڈا کٹر عبدالعزیز ڈار نے کہا کہ میں نے بھمبر میں اپنی تعینا تی کے دو را ن ضلع بھر میں محکمہ صحت کیباہم سہو لیا ت عوام تک پہنچا نے اور محکمہ صحت کے سر کاری ہسپتا لوں ٬ ڈسپنسر یز کو اپ گر یڈ کر نے اد ویا ت کے کو ٹے سمیت دیگر سہو لیا ت کی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کی بھر پور کو شش کی ہے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے ڈا کٹرزا ور عملہ نے میر ے سا تھ بھر پور تعاون کیا میں بھمبر کے ملازمین کا پیار اور اخلاق ہمیشہ یاد رکھوں گا میں اپنے سا تھ تعاون کر نیوا لے تما م ملازمین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میر ے سا تھ اچھا وقت گزارا اور بھر پور تعاون کیا اگر میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہو ئی ہو تو معذرت خواہ ہوں اس موقع پر ڈی ایچ او بھمبر ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہد ری نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ڈا کٹر عبد العزیز ڈار کی بطو ر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کے دو را ن انکی بہتر ین خد ما ت کا اعترا ف کر تے ہو ئے انہیں خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں اورانکو بطور پرو نشل ڈا ئر یکٹر نیشنل پرو گرا م آزادکشمیر تعینا ت ہو نے پر مبارکبا د پیش کر تے ہیں اس موقع پر ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہد ری نے مز ید کہا کہ LOC پر پیدا شدہ صورتحا ل کے موقع پر محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگا می صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کر رکھی ہے ایمر جنسی کا نفاذ کر کے سٹا ف کی چھٹیاں منسوخ جبکہ تما م مرا کز صحت میں ایمر جنسی ادویا ت اور سر جیکل کا سا مان فرا ہم کر دیا گیا ہے BHUبنڈا لہ کی خراب ایمبو لنس کو بر وقت مر مت کرواکر چا لو حا لت میں متعلقہ سنٹر میں سٹینڈ با ئی کر دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ چھمب سیکٹر میں بھی انچا رچ ایدھی ویلفیئر سنٹر کے تعاون سے اید ھی ٹر سٹ کی 4ایمبو لینسز مو ئل کے مقا م پر ہمہ وقت ایمر جنسی کے لئے مو جود ہیں جس پر ہم اید ھی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون پر مشکو ر ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے تحصیل بر نا لہ کی ذمہ داری ڈسٹر کٹ نیشنل پرو گر ام کے کو اڈینٹر ڈا کٹر ناصر اقبال اور تحصیل سما ہنی میں ڈسٹر کٹ ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر اقبا ل کو سو نپی گئی ہے انہوں نے کہا کہ انڈ ین گو لہ باری سے متا ثر ہ افراد سے متعلق اطلاع کیلئے ایمر جنسی کنٹرو ل رو م کے نمبر05828-920601پر را بطہ کریں تقر یب میں ضلع بھر کے ڈا کٹرز اور محکمہ صحت کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

۔

متعلقہ عنوان :