سرگودھا اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 3 نومبر 2016 16:42

سرگودھا۔3نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء)سرگودھا اور گردونواح میں دھند کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔شہر اور گردونواح میں صبح کے اوقات میںدھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ضلع سرگودھا سے گزرنے والے موٹروے کے حصے کو پنڈی بھٹیاں سے کوٹمومن‘ سالم‘ بھیرہ انٹر چینج تک بند کردیا گیا تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جاسکے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں شہریوں کو احتیاط بر تنے کی ضرورت ہے ۔