افسران دبائواورسفارش کے بغیر غریبوں ٬مستحق لوگوںکے کام کریں٬ راجہ غضنفر علی

بااثرلوگ سفارشوںپربھی کام کروالیتے ہیں٬سائلین کو رسوا نہ کریں٬نیک نیتی کیساتھ فرائض سرانجام دیں٬آزادکشمیرچھوٹاساخطہ ہے ٬بہتری کیلئے تمام افسران فرض سمجھ کراپناکرداراداکریں٬مقصدکرپٹ نظام کاخاتمہ ہے٬ چیئرمین احتساب بیورو

جمعرات 3 نومبر 2016 16:09

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء)چیئرمین احتساب بیوروراجہ غضنفرعلی خان نے کہاہے کہ آفیسران دبائواورسفارش کے بغیر غریبوں اورمستحق لوگوںکے کام کریںبااثرلوگ توسفارشوںپربھی کام کروالیتے ہیںسائلین کو رسوا نہ کریںنیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں2سالوںمیںتیسری مرتبہ کوٹلی آیا ہوں چیئرمین کاکام جگہ جگہ معائنہ کرنانہیںاپنے دائرہ اختیارمیںرہ کرمحکموںکی کارکردگی کاجائزہ لیتاہوںآزادکشمیرچھوٹاساخطہ ہے بہتری کیلئے تمام آفیسران فرض سمجھ کراپناکرداراداکریںہمارامقصدکرپٹ نظام کاخاتمہ ہے جب سسٹم اورجذبہ کے تحت آگے بڑھیںگے توویلفیئرسوسائٹی قائم ہوگی میںآئے روز’’پریا‘‘ نہیںلگاناچاہتاہرروزسائلین کی سینکڑوںشکایات محکموںکے خلاف موصول ہورہی ہیںان شکایات میںضرور کوئی نہ کوئی حقیقت ہوتی ہوگی آزادکشمیرکے اندرسرکاری وسائل کولوٹناہرکوئی اپناحق سمجھتاہے یہ روش تبدیل ہونی چاہے خوف خداہوناچاہیے اگرانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیںتواحتساب بیورو کے پاس کوئی نہ آئے لوگوںکے چھوٹے چھوٹے مسائل ان کوآپ حل کریںلوگوںکوریلیف دیںمسائل خودبخودختم ہوجائیںگے آفیسران اچھے محکمے اوراچھی جگہ پراس لیے جاتے ہیںتاکہ سٹیٹس انجوائے کریںاورسرکاری وسائل کواپنی مرضی سے جہاںدل چاہے استعمال کریںاگرایک ایس پی کاتبادلہ ہوگاتووہ دوسری جگہ بھی ایس پی ہی جائے گاسرکاری آفیسران دیانتداری سے کام کریںجونہیںکریگاوہ بھگتے گااپنی عزت بچائیںاورغریبوںکاخیال رکھیںغریب دربدرکی ٹھوکریںکیوںکھارہے ہیںافسران اللہ کاشکرکریںکہ وہ باعزت روزگارکمارہے ہیںوہ اپنی روزی کولات مت ماریںان خیالات کااظہارانہوںنے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںضلعی آفیسران کی طرف سے اپنے محکموںکی کارکردگی اورعوامی شکایات بارے بریفنگ لیتے ہوئے اورعوامی شکایات سننے کے بعداحکامات جاری کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید٬ایس پی چوہدری محمدمنیر٬ڈائریکٹرٹیکنکل شاہدوسیم قریشی٬انچارج میرپوربرانچ ہارون رشید٬ڈپٹی ڈائریکٹرانوسٹی گیشن سردارغالب حسین ٬سٹاف آفیسریاسرعرفات٬اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین٬ایڈمنسٹریٹرزسردارعقیل محمود٬سردارعبدالرئوف٬ڈی ایچ اوڈاکٹرطارق محمود٬ڈاکٹرعبدالشکور٬ڈی ای اوعظمیٰ شیرازی٬پراجیکٹ ڈائریکٹرفضل کریم کھوکھر٬ایکسین یاسربشیر٬ایکسیین سردارمبشرسرفراز٬ایس ای طفیل گورسی کے علاوہ تمام محکموںکے آفیسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین احتساب بیوروکی طرف سے بلائے گئے اجلاس سے شکایات کنندگان نے بھی شکایات پیش کیںزیادہ شکایات محکمہ جنگلات٬محکمہ مال٬محکمہ تعلیم٬محکمہ صحت اورگلپورہائیڈرل منصوبہ کی ٹھیکیدارکمپنی میراکے خلاف تھیںچیئرمین احتساب بیورونے گریٹرواٹرسپلائی سکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹرفضل کریم کھوکھرپرطنزیہ الفاظ میںتنقید کی اورکہاکہ کوٹلی کی عوام کوہیپاٹائٹس سے پاک صاف ستھراپانی مل رہاہے گھرگھرصاف پانی جارہاہے ٹینکیاںبن گئی ہیںبچے صحت یاب ہیںمیں(چیئرمین) پراجیکٹ ڈائریکٹرگریٹرواٹرسپلائی سکیم کوان کی کارکردگی پرمبارکبادپیش کرتاہوںبعدمیںچیئرمین احتساب بیورونے انتہائی افسوس کااظہارکیااورکہاکہ اس گریٹرواٹرسپلائی سکیم کاکیابنے گااس کے آفیسران نے اس سکیم کاکیاحشرکیاقوم ان سے سوال کرتی ہے محکمہ جنگلات میرپورڈویژن کے آفیسران پربھی چیئرمین احتساب بیورونے کڑی تنقیدکی اورکہاکہ مظفرآباداورپونچھ ڈویژن میںمحکمہ جنگلات کا1580کنال رقبہ واگزارکروایاگیامگرکوٹلی ڈویژن کے اندرایک انچ رقبہ بھی واگزارنہیںکروایاجاسکامیرپورڈویژن کے اندرلوگ محکمہ جنگلات پرقابض ہیںمیرپورڈویژن کے اندرمحکمہ کی کوئی کارکردگی نہیںمحکمہ کے افسران دوہفتے کے اندراندرنکیال تابھمبر محکمہ کے رقبہ پرقابضین کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ پیش کریںچیئرمین احتساب بیورونے سابق صدرپریس کلب شاہنوازبٹ کی طرف سے میراکمپنی کے خلاف پیش کی گئی درخواست پرموصوف کے موقف کودرست قراردیااورکہاکہ یہ محکمہ شاہرات کی نااہلی ہے کہ ہماری سڑکوںکومیراکمپنی تباہ کررہی ہے سڑکوںکی تباہی سے ہماری جانوںکوخطرہ ہے ہم اپنی جانیں کسی بڑے منصوبے کے لیے قربان نہیںکرسکتے میراکمپنی گلپورہائیڈرل جنریشن منصوبے پرکام توکرے مگراس کے بدلے میںہماری سڑکوںکاخیال رکھے اورہمارے محکموںکو سڑکوںکے ہونے والے نقصان کی ادائیگی کرے چیئرمین نے کہاکہ ڈیم کی کھدائی کے دوران ہونے والی مٹی کودریاپونچھ میںنہ پھینکاجائے انہوںنے محکمہ ماحولیات کوبھی سختی سے احکامات جاری کیے کہ وہ ماحولیات کے حوالہ سے بھی ڈیم کے کام کاج کاجائزہ لے چیئرمین احتساب بیورونے ڈی ای اوزکوہدایات جاری کیںکہ وہ تبادلوںوتقرریوںمیںمیرٹ کاخیال رکھیںکسی کے ساتھ زیادتی نہ ہودھنواںکے ایک معذورنوجوان کے بارے میںڈی ای اومردانہ کوکہاکہ اس کی تقرری عمل میںلائی جائے سہنسہ کی خاتون کے بارے میںکہاکہ اس کاکام فورا کرنے کے بعدتحصیلداررپورٹ پیش کریں۔

چیئرمین احتساب بیورونے چوکی مونگ کے ایک شخص آفتاب احمدکی طرف سے پٹواری صغیرکے خلاف پیش کی گئی درخواست کاسختی سے نوٹس لیاجس میںسائل نے کہاتھاکہ پٹواری صغیرنے ایک کام کے لیے اس سی25ہزارروپے لیے اورکام بھی نہ ہوا۔