ْ کشمیر پبلک سائنس کالج عباسپور کے سالانہ انٹرہاؤسز ٹورنامنٹ کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 3 نومبر 2016 14:45

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) کشمیر پبلک سائنس کالج عباسپور کے سالانہ انٹرہاؤسز ٹورنامنٹ کی رنگارنگ تقریب ٬بینڈکی دھن پر طلباء کی مارچ پاس پریڈ اورادارہ کے پرنسپل سردارعابدایوب نے سلامی لی ادارہ کے طلباء وطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تقریب کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا تلاوت کے بعد نعت شریف کے پروگرام کاآغازہوا ۔

پرنسپل ادارہ نے پریڈکامعائنہ کیا ۔اورمارچ پاس میں سلامی لی اس رنگارنگ تقریب میں شہریوں کے بڑی تعدادنے شرکت کی اوردیکھا شرکائے تقریب میں سردارمحمدمعروف خان ٬سرداراشفاق ٬سردارآصف راجہ محمدافضل کیانی ایڈووکیٹ ٬سرداریوسف چغتائی ٬سردارسعید اورکئی معززین شہریوں نے شرکت کی ادارہ کے پرنسپل سردارعابدایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی بھی بہت اہمیت ہے اوراس طرح کے پروگرام کرنے سے طلبائوطالبات میں شعور اجاگرہوتاہے ۔

(جاری ہے)

اوراس طرح کی تقریبات منعقدکرنے سے طلباء میں ملکی اورقومی سطح پر ایسے پروگراموں میں مواقع فراہم ہوتے ہیں جس سے ملک اورقوم کانام روشن ہوتاہے جس پرانہوں نے طلباء کو اوراس تقریب کومنعقدکرنے پرادارہ ہذاکے تمام اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے اس پروگرام میں شرکت کرکے اس کورونق بخشی جس سے طلباء کے حوصلہ بلندہوئے ادارہ ہذاکی جانب سے جو بھی مہمان گرامی اس تقریب میں شامل ہوئے پریس میڈیا اورشہریوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس طرح ایک صحت مند جسم کاہوناضروری ہے ۔تقریب میں گوہرایوب ٬سردارذولقرنین ٬کے علاوہ دیگر سٹاف نے بھی نمایاں کرداراداکیا۔