احساس فائونڈیشن کے زیر اہتمام پونچھ ڈویژن کے سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری و تحریر ی مقابلے اختتام پذیر

جمعرات 3 نومبر 2016 14:45

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) تعلیمی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والی معروف تنظیم احساس فائونڈیشن کے زیر اہتمام پونچھ ڈویژن کے سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری و تحریر ی مقابلے اختتام پذیر راولاکوٹ سمیت پونچھ ڈویژن کے دس طلباء و طالبات نے مظفرآباد میں ہونے والے کل کشمیر مقابلوں کے لیے کوا لیفائی کر لیا ۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ کے مقامی ہوٹل میں پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع راولاکوٹ سدھنوتی ٬ حویلی٬ اور باغ کے طلبا و طالبات کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ہائی سکول ہاڑی گہل کے ہونہار طالب علم صہیب رومی نے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن کل پور سکول کی طالبہ فرحہ ناز جبکہ تیسری پوزیشن گرلزہائی سکول کھڑک کی لائبہ خان ہائی سکول گڑالہ پلندری کی آشیان نے چوتھی اور نیلہ بٹ گرلز سکول کی یسریٰ کفایت نے پانچویں پوزیشن حاصل کی رائیٹنگ میں باغ سکول کے احسان اور عبید نے پہلی بنگوئیں سکول کی طوبیٰ بلوچ نے دوسری اور غازی آباد گرلز سکول کی ریحانہ صغیر نے تیسری پوزیشن اور مکھیالیہ سکول کی ثمینہ ظہیر نے چوتھی اور گرلزسکول کھڑک کی کشف افتخار نے پانچویں پوزیشن حاصل کی دونوں طرح کے مقابلوں میں پہلی پانچ پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات مظفر آباد میں آزاد کشمیر سطح کے قومی مقابلے میں شرکت کے اہل ہوں گے اس موقع پر منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر نجمہ تبسم تھیں اس تقریب سے احساس فائونڈیشن کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ مظہر حیات کنٹری ہیڈ نثار صابر DDOاحساس فائونڈیشن حافظ مظہر DEOپونچھ ریحانہ شاہ محمد خان DEOحویلی شفقت حسین شاہ اور احساس فائونڈیشن کے نمائندے کاشف جمیل نے بطور خاص خطاب کیا۔