پولیس نے میاں بیوی کی رنجش ختم کروا دی‘دونوں فریقین شیرو شکر ہو گئے

جمعرات 3 نومبر 2016 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) انسپکٹر نیوسٹی تھانہ راجہ محمد الیاس کاکارنامہ ٬دیرینہ پرانی میاں بیوی میں رنجش جو کہ دونوں فریقین کا موقف سن کر فوری صلح کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاری عبدالعزیز امام مسجد اور اس کی بیوی صفراں بی بی جو کہ عرصہ دراز سے حسب معمول لڑائی جھگڑا روزانہ کی بنیاد پر پولیس آفیسران سے درخواستیں مارک کروا کر تھانہ سٹی میں دیتے تھے برادری کی سطح پر کیس بارے معاملات ہوئے لیکن کوئی خاطر خواہ رزلت سامنے نہ آیا گزشتہ انسپکٹر نیوسٹی ٬ جامعہ فیض القرآن کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد خورشید قادری اور تفتیشی آفیسر چوہدری عنصر محمود چوہان نے فریقین کو سنا اور ان کے درمیان راضی نامہ کروا دیا صفراں بی بی اور قاری عبدالعزیز کے ورثا محمد اسلم ولد محمد خوشحال ٬ کمال دین ولد حسن محمد٬ محمد مطلوب ولد کمال دین ٬ محمد ایوب ٬ ولد کمال دین ٬ محمد مجید ولد محمد دین ساکن شوکت سکیم ٬ ایوب ولد کمال دین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نئے تعینات شدہ تفتیشی آفیسر عنصر محمود چوہان نے فرض شناس اور دیانتداری کے ساتھ ہمارے صلح صفائی کے معاملات طے کیے ہم ان کے شکر گزار ہیں محکمہ پولیس میں اگر ایسے آفیسر تعینات ہوں تو بے شمار مقدمات تھانہ حدود میں ہی ختم ہو جائیں غیر زمہ دار پولیس والے عوام اور شریف شہریوں کو عدالتوں میںجانے پر مجبور کرتے ہیں ہم راجہ الیاس انسپکٹر کی کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :