6دنوں میں 109افراد ہلاک 9000افراد گرفتار ٬15000سے زائد زخمی ٬775افراد پر سیفٹی ایکٹ ‘ 2200 مکانوں کی توڑپھوڑ٬1600افراد کی آنکھیں پیلٹ گن سے متاثرہ ٬درجنوں افراد نابینا ٬100سے زائد افراد کی ایک آنکھ متاثر ٬1000سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا

جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی

جمعرات 3 نومبر 2016 14:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) جموں کشمیر ہیومن رائٹس موومنٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ٬116دنوں میں 109افراد ہلاک 9000افراد گرفتار ٬15000سے زائد زخمی ٬775افراد پر سیفٹی ایکٹ ٬2200مکانوں کی توڑپھوڑ٬1600افراد کی آنکھیں پیلٹ گن سے متاثرہ ٬درجنوں افراد نابینا ٬100سے زائد افراد کی ایک آنکھ متاثر ٬1000سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچایا ٬تنظیم کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر بشیر طاہر اور مرکزی چیف آرگنائزرعظیم منہاس جامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 116روز سے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کررکھا ہے وادی میں میڈیکل کی ناگفتہ بہ صورتحال ہے خواتین اور غیر مسلح افراد کو کیمپوں میں غائب کیا جاتا ہے ٬بچوں اور بوڑھوں پر انسانیت سوز تشددکیاجارہا ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری بند کرئے اقوام متحدہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے پبلک سیفٹی ایکٹ کو ختم کیا جائے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز سمیت دیگر بے گناہ کشمیریوں کو فوری رہا کیاجائے ٬تنظیم بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہا رکرتی ہے۔

(جاری ہے)

اور بھارت کو خبردار کرتی ہے کہ کرفیواور نہتے انسانوں پر تشدد سے پوری بھارت میں تشدد کی نئی لہر آسکتی ہے ٬عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے۔