8اکتوبر کے زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے تعلیم ٬صحت ٬گورننس ٬تحفظ ماحولیات ٬مواصلات سمیت دیگر شعبوں کیلئے 7836 منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی جنہیں ایرا کے ویژن Build Back Betterکے تحت جدید زلزلہ مزاحم بنیادوںپر تعمیر کرکے 5329منصوبے مکمل کیا‘1595منصوبوں پر کام جاری ہے

سیکرٹری سیرا سردار ظفرخان کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے وفد کو مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر بریفنگ

جمعرات 3 نومبر 2016 14:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) سیکرٹری سیرا سردار محمدظفرخان نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے وفد کو دارلحکومت مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر زلزلہ متاثر ہ علاقوں میں جاری تعمیر نو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 8اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے بعد آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے لئے تعلیم ٬صحت ٬گورننس ٬تحفظ ماحولیات ٬مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے لئے 7836 منصوبوں کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی گئی جنہیں ایرا کے ویژن Build Back Betterکے تحت جدید زلزلہ مزاحم بنیادوںپر تعمیر کرتے ہوئے 5329منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

1595منصوبوں پر کام جاری ہے ٬سیکرٹری سیرا سردارمحمد ظفرخان نے افسران کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے 08اکتوبر 2005ء کے زلزلہ کے بعد آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے ایرا اور این ڈی ایم اے کے ادارے قائم کیے ٬کسی بھی قدرتی آفت کے بعد ریسکیو اورریلیف کا کام این ڈی ایم اے جبکہ بحالی اورتعمیر نو کاکام ایرا کی ذمہ داری ہے ٬2010ء کے بعدتعمیر نو پروگرام کو فنڈز کی قلت کاسامنا ہے اس وقت اُن منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں جن منصوبوں پر کام 50فیصد سے زائد ہو ٬اورتعلیمی ادارہ جات کی تعمیر کو ترجیحی دیتے ہوئے 70فیصد فنڈز ان کی تعمیر کو مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹرز سیرا میر محمد فہیم ٬ شاہد ملک ٬ سپرنیٹینڈنٹ انجینئر نشاد احمد خان٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سید عبدالباسط ٬شمریز ملک ودیگر بھی موجود تھے ۔سیکرٹری سیرا سردار محمدظفرخان نے افسران کو بتایا کہ اگروفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر نو منصوبوں کی تعمیر کیلئے بلاتعطل فنڈز فراہم کئے جائیں تو سیرا کے پاس ان منصوبوں کو پانچ سالوں میں مکمل کرکے متعلقہ اداروں کے سپرد کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر نو پروگرام وفاقی حکومت کے منظور شدہ حکمت عملی کاحصہ ہے جس کیلئے فنڈز کی فراہمی وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے سردار محمدظفرخان نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے افسران کی جانب سے کئے گئے اس سوال کہ سیرا اورایرا میںخدمات سرانجام دینے والے ملازمین اورافسران اور ان اداروںکا کیا مستقبل ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ NDMAاور ERRAپر مشتمل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنا دیاجائے تاکہ آئندہ آنے والے زلزلوں اوردیگر آفات کا بہتر حکمت عملی اورطریقے سے نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :