پاناما اسکینڈل تمام نظریں سپریم کورٹ پر- وزیراعظم نوازشریف سمیت ملک کی کئی اعلی سیاسی شخصیات کا مستقبل عدالت کے ہاتھ میں ہے-اعلی عدلیہ کی مداخلت سکینڈل پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عمران خان کی مضبوط مہم کی فتح ہے- پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح شریف حکومت کے لیے اچھا شگون ثابت نہیں ہوگی۔عمران خان دارالحکومت بند کرنے میں کامیاب نہ ہوئے ہوں، مگر بوکھلائی ہوئی انتظامیہ نے اسلام آباد بند کرکے دکھا دیا۔ نواز شریف کے اپنے اعصاب پر قابو کھو دینے کے پیچھے وجہ ان کی سیاسی قوت کا مرکز داو پر لگنا ہے۔ عمران خان ان کے لیے مزید خطرناک دشمن اس لیے بھی ہیں کیوں کہ وہ پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ - جو تین دہائیوں سے صوبے میں شریف خاندان کے سیاسی اثر و رسوخ کے پیچھے حقیقی طاقت ہے کو تقسیم کر دینا چاہتے ہیں۔ تجزیاتی رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 3 نومبر 2016 14:15
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 نومبر۔2016ء) پاناما اسکینڈل کے حل کے لیے اب تمام نظریں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ پر مرکوز ہیں۔بلاشبہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے لیے یہ معاملہ ایک بڑا ہی سنجیدہ چیلنج ہے۔ اس مسئلے نے ایک ایسا سیاسی طوفان پیدا کر دیا ہے جس سے موجودہ سیاسی نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
پہلے تو عدالت اس معاملے سے پیچھے رہی، مگر متعلقہ ریاستی اداروں کی جانب سے اسکینڈل، جس میں وزیر اعظم کا گھرانہ شامل ہے، کے معاملے پر کارروائی میں ناکامی کے بعد بالآخر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے مداخلت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس کیس کا نتیجہ ہی ملک کے سیاسی مستقل کی راہ متعین کرے گا۔ مگر اب بھی اس معاملے کے حل کی راہ میں چند رکاوٹیں حائل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.