حریت قیادت کا نیا احتجاجی کلینڈر جاری ٬ کل ہڑتال میں کوئی نرمی نہیں ہو گی

بانڈی پورہ ٬ پڈگام اور گاندریل سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مارچ ہوں گے

جمعرات 3 نومبر 2016 14:02

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) حریت قیادت کی طرف سے چار نومبر سے دس نومبر تک احتجاجی کلینڈر جاری کیا گیا ۔ اس کے تحت آج یعنی جمعہ کو ہڑتال میں کوئی نرمی نہیں ہو گی اس دوران کپواڑہ ٬ بارہمولہ ٬ بانڈی پورہ ٬ بڈگام ٬ گاندریل ٬ سرینگر ٬ پلوامہ ٬ شوپیاں ٬ کولگام اور اسلام فریڈیم مارچ ہوں گے ۔کل پانچ نومبر کو ہڑتال میں سہہ پہر چار بجے سے اگلی صبح سات بجے تک نرمی ہو گی یہ دن جموں میں قتل عام کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا اس دوران سیمینار وغیرہ منعقد ہوں گے اتوار چھ نومبر کو بھی ہڑتال میں چار بجے سے سات بجے تک نرمی ہو گی اس دن جموں میں قتل کئے گئے مسلمانوں کو خراج عقیدت ادا کیا جائے گا سوموار 7 نومبر اس روز کوئی نرمی نہیں ہو گی یہ سکول تحفظ دن کے طور پر منانے کی اپیل کی گئی اس روز صبح 9 بجے سکول بچے ان کے والدین اور بزرگ وغیرہ سکولوں کی طرف مارچ کریں گے ۔

(جاری ہے)

8 نومبر کو بھی ہڑتال میں چار بجے سے سات بجے تک ڈھیل ہو گی اور اس روز خواتین احتجاج کریں گی ۔ 9 نومبر کے روز بھی ہڑتال میں چار بجے سے صبح سات بجے تک نرمی ہو گی اس روز وادرہ ٬ روہامہ ٬ نکیل ٬ سکھناک ٬ ہرد پنزو ٬ گنڈ ٬عیدگاہ نارتھ ٬ لترلاسی پورہ ٬ ہرمین ٬ منزگام اور چھنی پورہ میں فریڈم مارچ ہوں گے جمعرات 10 نومبر ہڑتال میں کوئی نرمی نہیں ہو گی ۔ مزاحمتی پروگرام کے تحت لوگوں سے کہا گیا کہ وہ ان دن آزادی کنونشنوں کا اہتمام کریں ۔