لیپہ کے مقام پر ضبط کی جانے والی لکڑکا ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر اور ان کے چچا سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ان کی چچا ہی کی نشاندہی پر محکمہ جنگلا ت کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی تھی ‘ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد ارشد خان کا بیان

جمعرات 3 نومبر 2016 13:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد ارشد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ لیپہ کے مقام پر ضبط کی جانے والی لکڑکا ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر اور ان کے چچا سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ان کی چچا ہی کی نشاندہی پر محکمہ جنگلا ت کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی تھی مذکورہ لکڑ راجہ عمیر نامی شخص کی تھی جس کا باقاعدہ پرمٹ بھی موجود ہے پرمٹ بعد ازاں پیش کیا گیا ہے ٹھیکیدار نصر اللہ خان عباسی کی جانب سے محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپورتعاون کیا گیا ہیان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ضلع ہٹیاںبالا ارشد خان نے گزشتہ دنوں دنوں پکڑی جانے والی محکمانہ لکڑ واقعے میں ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی اور ان کے چچا کا نام شامل کیئے جانے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بعض شرپسند عناصر اپنے مقاصد کے حصول کیلئے ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی اور نصر اللہ خان کا نام اچھال کر ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :