وزیراعظم آزادکشمیر کے عزیزوں راجہ سجاد سمیت دیگر افراد کی گنگا چوٹی میں زمین پر قبضے کی خبریں بے بنیاد اور جھوت کا پلندہ ہیں ‘ وہاں پر راجگان چکار سلمیہ کی 1800سوکنال زمین موجود ہے ‘جس پر کئی بار فرم لگ چکی ہے

مسلم لیگ(ن)کے راہنماء سیدانتصار گیلانی کا وضاحتی بیان

جمعرات 3 نومبر 2016 13:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے عزیزوں راجہ سجاد سمیت دیگر افراد کی گنگا چوٹی میں زمین پر قبضے کی خبریں بے بنیاد اور جھوت کا پلندہ ہیں وہاں پر راجگان چکار سلمیہ کی 1800سوکنال زمین موجود ہے اور اس پر کئی بار فرم لگ چکی ہے چندباغ سے تعلق رکھنے والے قبضہ مافیا وزیراعظم آزادکشمیر کے عزیزوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کریں بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گئی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)کے راہنماء سیدانتصار گیلانی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ گنگا چوٹی پر ضلع جہلم ویلی کی حدود میں بھی باغ میں پریس کانفرنس کرنے والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے وہ خود قبضہ مافیا ہیں وہ کس منہ سے پریس کانفرنس کرتے ہیں ہم وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈی سی ہٹیاں بالا اورڈی سی باٖغ کو ہدایت کریں کہ وہ موقع پر جاکر اس کی نشاہندہی کرتے ہوئے باغ سے تعلق رکھنے والے قبضہ مافیا سے ضلع جہلم ویلی کی حدود کی اس طرف زمین واگزار کروائیں وزیراعطم اور ان کے عزیزوں پرالزامات لگانے والے معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں جاکر عزت ہتک کا دعوی دائر کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :