ْمسلم لیگ (ن) ہٹیاں بالا کے کارکنان کا مرزا آصف مغل کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

جمعرات 3 نومبر 2016 13:19

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)مرزاآصف مغل کشمیر کونسل کے لیئے مضبوط امیدوار کے طور پرسامنے آگئے انہیں حلقہ نمبر پانچ اور ضلع ہٹیاں بالا کی عوام وکارکنان مسلم لیگ(ن)نے متفقہ امیدوارکے طورپر نامزد کیا ہے زرائع کے مطابق ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)مرزاآصف اس وقت تک مظفرآبادڈویژن میں ممبرکشمیرکونسل کے مضبوط امیدوارہیں اور انہیں مسلم لیگ(ن)کی جانب سے ٹکٹ بھی جاری کیا جا سکتا ہے موصوف کے لیئے مسلم لیگ(ن)کے مرکزی کارکنان نے بذریعہ ملاقات و میڈیا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جماعت کا ٹکٹ جاری کیا جائے ۔