بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں ‘ان کی قیادت میں 2018میں وفاق میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گے‘ ایک بار پھر عام آدمی کا راج ہوگا ‘پی پی آزادکشمیر بھی الیکشن کی تیاریاں شروع کرے‘ کارکنان حوصلہ بڑھائیں

سابق صدارتی مشیروراہنماء پی پی آزادکشمیر سیدطالب ہمدانی کا بیان

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) سابق صدارتی مشیروراہنماء پی پی آزادکشمیر سیدطالب ہمدانی نے کہا کہ بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں اوران کی قیادت میں 2018میں وفاق میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائیں گئے ایک بار پھر عام آدمی کا راج ہوگا پی پی آزادکشمیر بھی الیکشن کی تیاریاں شروع کرلے کارکنان حوصلہ بڑھائیں کیوںکہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت چنددنوں کی مہان ہے جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کو اپنی جان کے لالے پڑئے ہیں کارکن ان سے مکمل مایوس ہوچکے ہیں کئی شیروانیاں سلی پڑی تھی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں تعلیمی پیکج کے خاتمے کا اعلان کرکے یہ بات چابت کردی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نونہالان چمن کو جہالت کی جانب دھکیلنے پرگامزن ہے انشا ء اللہ کیس عدالت میں ہے اور فیصلہ آزادکشمیر کی عوام اور پی پی کے حق میں ہی آئے گا۔

۔۔