چکارکی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ ابراہیم خان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)چکارکی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ ابراہیم خان وفات پاگئے ان کی نماز جنازہ چکار حافظ بانڈی میں اداکردی گئی جس میں فرزندوزیراعظم راجہ عثمان فاروق حیدرایڈووکیٹ ٬سیکرٹری جنرل پاکستان گروپ آف جرنلسٹ سیدعدنان فاطمی٬مسلم لیگ(ن)کے راہنماء سیدانتصار گیلانی٬محکمہ تعلیم کے ڈی ای او راجہ طارق خان٬سینئرآفیسر راجہ منصورخان ٬وصی گیلانی٬شوکت قریشی٬راجہ آفتاب خان٬راجہ محسن شبیر٬نمبردارحمیدلودھی٬شیخ شبیرسمیت عوام علاقہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔