ہم آزاد کشمیرمیں میرٹ کی بحالی٬آزاد و خودمختار عدلیہ اور میڈیا ٬عدل و انصاف کے قیام ٬بردری ازم و فرقہ واریت کے خاتمے کے خواہاں ہیں٬ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کی جھوٹی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں

قومی اتحاد پارٹی کے چیئرمین شہزاد خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)قومی اتحاد پارٹی کے چیئرمین شہزاد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیرمیں میرٹ کی بحالی٬آزاد و خودمختار عدلیہ اور میڈیا ٬عدل و انصاف کے قیام ٬بردری ازم و فرقہ واریت کے خاتمے کے خواہاں ہیں٬ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کی جھوٹی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں اور قوم کے مفادات کو ترجیع دینا ٬اور انصاف سے کام لینے کو معتبر سمجھتے ہیں٬نام نہاد حکمران ٹولے نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دِی٬انصاف کا حصول ہر ایک کے لیے مشکل بنا دیا٬تھانے سیاست کے اڈے بن گے٬میرٹ کو پامال کیا گیا٬ملازمتوں کا حصول رشوت و سفارش کا محتاج بنا دیا گیا٬69سالوں سے عوام کے جذبات و امنگوں کے ساتھ گھنائونا مذاق کرنے والوں کا کالے قوانین سے سرِ عام بغاوت کرتے ہیں٬ جاگیر داروں اور لُٹیروں نے من پسند بھرتیاں کر کے بے زبان عوام کے ارمانوں کا قتل کیا٬ان حالات کے پیش نظرقومی اتحاد پارٹی سے منسلک با شعور لوگوں نے فرسودہ نظام کے خلاف عًلم حق بلند کر کے آزاد کشمیر کے شہریوں کو جگانا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

عنقریب قومی اتحاد پارٹی ایک بڑی ریاستی جماعت بن کر اُبھرے گی اوراگلے انتخابات میں مفاد پرست ٹولہ کو شکست سے دو چار کرنے کے لیے زندہ دِل اور خوفِ خدا رکھنے والے لوگ میدانِ عمل میں آئیں گے٬ ہم اخوت ٬مساوات و رواداری کا عًلم لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔