مسئلہ کشمیر کا پُر امن اور با عزت حل چاہتے ہیں‘ مسئلہ کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا سیاسی مستقبل٬اقتصادی و سماجی مفادات وابستہ ہیں‘عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اپنی کی مجرمانہ خاموشی توڑ دیں

ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما فیض عالم کفایت کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما فیض عالم کفایت نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پُر امن اور با عزت حل چاہتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا سیاسی مستقبل٬اقتصادی و سماجی مفادات وابستہ ہیں۔عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اپنی کی مجرمانہ خاموشی توڑ دیں اور اپنا اثر روسوخ استعمال کر کے کشمیریوں کوبھارت کے ظلم و استبداد٬قتل و غارت گری سے آزاد کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنھوں نے کہادنیا کے ہرملک کے باشندوں کو آزادی سے رہنے کا پورا حق ہے اور اُن کی رائے وخواہشات کا احترام کرناجمہوریت کی زینت ہے۔

(جاری ہے)

بھارت سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا ملک کشمیر میں جمہوری قدروں کی پا ما لیاں کر رہا ہے٬ مسلہ کشمیر کے پُر امن حل کے حوالے سے بھارت ہمیشہ ہٹ دھرمی اور غیر سنجید گی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے پورا خطہ جنگ و جدل کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا سیاسی مستقبل٬اقتصادی و سماجی مفادات وابستہ ہیں اور اہم و بنیادی فریق بھی ہیں جس وجہ سے ہماری رائے کو اولیت حاصل ہے جس کا احترام بھارت کو ہر حال میں کر نا ہو گا۔ مسئلہ کشمیر سے جنوبی ایشیا کا امن ٬چین و ترقی جڑا ہواہے اور ہم مسئلہ کشمیر کا پُر امن اور با عزت حل چاہتے ہیں جس کے لئے ہماری رائے کا احترام بہت ضروری ہے ہم بین الاقومی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دیرینہ مسلہ کشمیر کے پُر امن اور کشمیری عوام کی رائے وخواہشات کا احترام کرتے ہوئے اس کے حل کے حوالے سے ہماری مدد کریں۔

کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں عروج پر ہیں اور پچھلے کئی دہائیوں سے یہاں جاری ظلم و جبر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اور عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کی مجرمانہ خاموشی توڑ دیں اور اپنا اثر روسوخ استعمال کر کے کشمیریوں کوبھارت کے ظلم و استبداد٬قتل و غارت گری سے آزاد کرنے میں اپنا کردار نبھائیں۔