مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے‘ مجاہد اوّل نے انتہائی نامساعد حالات میں جدوجہد آزادی کا علم تھاما اور شدید صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جدوجہد کو آگے بڑھایا

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ مجاہد اوّل سردار عبد القیوم (مرحوم ) نے انتہائی نامساعد حالات میں جدوجہد آزادی کا علم تھاما اور شدید صعوبتیں برداشت کرتے ہوئے جدوجہد کو آگے بڑھایااور کشمیری قوم کی عزت اور عظمتِ رفتہ کی بحالی کی جنگ دنیا کے ہر فورم پر لڑی ۔

مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں میں پہچانے کے لیے سردار عبدالقیوم (مرحوم) کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیںان خیالات کا اظہار اُنھوں نے لندن میں کشمیر کمیونٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوء کیا اُنھوں نے مزید کہاکہ الحاق پاکستان ہمارے نظریات میں صف اوّل پر ہے اور کشمیری قوم کی عزت٬بقاء اور سلامتی الحاق پاکستان سے ہی وابسطہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سال میںمقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی حکومت اور انتظامیہ نے ریاست کے وسائل کی لوٹ مار میں بھارت کی مدد کا فریضہ انجام دیا اور غیر ملکی قبضے کو دوام بخشنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس ہی عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کر رہی ہے٬ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی با شعور عوام نوسربازوں اور چہرے بدل بدل کر ووٹ مانگنے والوں کا احتساب کریں۔آزاد کشمیر میں کرپشن کا عروج ہے نام نہاد حکمران طبقہ آزاد خطہ کے وسائل لوٹ کر اپنے محلات تعمیر کر رہے ہیں اور بینک بیلنس میں اضافہ کر رہے ہیں ۔مسلم کانفرنس کامشن ہی حق و صداقت کا مشن ہے اور عوام جھوٹوں٬ ٹھگوں اور چوروں کے مشن میں شریکِ کار بننے کے بجائے حق و صداقت کا مشن اپنائیں تاکہ ظلم و جبر اور پسماندگی کی سیاہ رات کا خاتمہ ہو سکے۔مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کو خوشحال بنانے کیساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تلسط سے نجات دلوانے کے لیے دنیا کے ہر محاذ پر جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :