آنچار صورہ میں بھارتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں میں درجنوں کشمیریوں کے زخمی ہونے کی شدید مذمت

انتظامیہ کشمیریوںکے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے جبر و استبداد کے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے

جمعرات 3 نومبر 2016 13:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموںنے سرینگر میںصورہ کے علاقے آنچار میں بھارتی فورسز کی طرف سے کریک ڈائون پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنانے اور انہیں تہہ تیغ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حری فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ایک بیان میں صور ہ کے علاقے آنچار میںکریک ڈائون کے دوران بھارتی فورسزکی طرف سے لوگوں پر ظلم و تشد د اور درجنوں کو شدید زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ۔انہوںنے کہا کہ رواں جدوجہد آزادی ایک عوامی تحریک ہے اور اسے انتظامیہ طاقت اور ظلم و تشدد کے بل پر دبانے کیلئے انسانی اور اخلاقی قدروںکو پامال اورجبر و استبداد کے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

میرواعظ نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں آثار شریف صوہ میں نہتے شہریوں پر بھارتی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔ انہوںنے مقدس زیادت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صورہ کے نڈر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں فورسز کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے پہلے روہمو پلوامہ اوراب آنچار صورہ اور ہائیگام پلوامہ میںظلم و تشددکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنچارصورہ میں فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں زخمی ہونے والے دو کشمیری آخری اطلاعات ملنے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے ۔

یاسین ملک نے کہا کہ نہ جانے بھارتی فورسزاور پولیس کی پیاس کب بجھے گی اوروہ نہتے کشمیریوں کے لہو سے ہولی کھیلنابند کریںگے۔ حریت رہنمائوں نعیم احمد خان٬ بلال صدیقی٬ظفر اکبر بٹ٬ شبیر احمد ڈار٬ محمد اقبال میر٬ محمد احسن اونتو٬ امتیاز احمد ریشی ٬غلام نبی وار ٬ فردوس وانی ٬ پیروان ولایت کے سرباراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی کے علاوہ دختران ملت ٬جمعیت اہلحدیث ٬ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وائس آف وکٹمزآنچار صورہ میںبھارتی فورسزکی طرف سے نہتے عوام پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سرکاری دہشت گردی قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے خواتین ٬بچوں اورجوانوں پرآنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے جو ظلم و تشددکی بدترین مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوںکے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ عنوان :