مقبوضہ کشمیر : مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں10نومبر تک توسیع کردی

جمعہ کوآزاد ی مار چ کرنے نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماعات منعقد کرنے کی اپیل

جمعرات 3 نومبر 2016 13:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور دیگر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے وادی کشمیر میں جاری انتفادہ کے دوران بے گناہ شہریوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی کیلنڈر میں 10نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںجمعہ کو سرینگر٬کپواڑہ ٬بارہمولہ ٬بانڈی پورہ٬ بڈگام٬ گاندربل٬پلوامہ ٬شوپیاں٬ کولگام اور اسلام آبادمیں آزادی مارچ کرنے کی کال دی ہے ۔

حریت قیادت نے کشمیریوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 9بجے اپنے متعلقہ ضلعی صدر مقامات کی جانب مارچ کریں اور نماز جمعہ کے بعد مقامی طور پر متفقہ مقامات پر آزادی اجتماعات منعقد کریں۔

(جاری ہے)

5اور6نومبرکو یوم شہدائے جموں کے طورمنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ضلع٬ تحصیل اور بلاک سطح پران دونوں دن جموں وکشمیر میں مارچ٬ سیمینار٬ مقامی اور طلبہ کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ۔

یہ دن منانے کا مقصد شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ نوجوان نسل کو مسلمانوں کے قتل عام کی اصل تاریخ سے آگاہ کرنے بھی ہے ۔7نومبربروز پیر کو یوم تحفظ مدارس کے طور منایا جائے گا۔صبح9بجے سے سکول کے طلباء اپنے والدین ٬ بزرگ شہریوں اور مساجد و مزاحمتی کمیٹیوں کے ہمراہ اپنے متعلقہ سکولوں کی طرف مارچ کرینگے اورسکولوں کے احاطے میں صبح11بجے سے شام 4بجے تک یوم تحفظ مدارس منایا جائے۔

حریت قیاد نے کشمیری عوام سے کہاہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کریں جو آزادی ٬انصاف اور مزاحمت کی جدوجہد میں ہمارا بنیادی عنصر ہوگا۔بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سکول جلانے کے جاری عمل کو ناکام بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ 8نومبربروز منگل کو یوم خواتین کے طور منایا جائے گا۔ خواتین سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے محلوں ٬دیہات اور علاقوں میں مقامی مراکز اور چوکوں پر نما ظہر سے عصر تک جمع ہوکر آزادی کے پیغامات اور نعروں پر مشتمل بینر ٬پلے کارڈز اور جھنڈے ہاتھوں میں لیکر احتجاج کریں۔

9نومبربروز بد ھ کو وائورہ ٬روہامہ ٬تلیل ٬سکھ ناگ(ہرد پنزو)٬گنڈ٬عید گاہ (شمالی)٬لتر (لاسی پورہ)٬حرمین ٬منزگام٬دچھنی پورہ میںآزادی مارچ ہوگا۔کشمیریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ صبح 7بجے سے کپواڑہ سے وائورہ ٬بارہمولہ سے روہامہ ٬بانڈی پورہ سے تلیل ٬بڈگام سے سکھ ناگ(ہرد پنزو)٬گاندربل سے گنڈ ٬ سرینگر سے عید گاہ٬پلوامہ سے لتر (لاسی پورہ )٬شوپیاں سے حرمین ٬کولگام سے منزگام اور اسلام آباد سے دچھنی پورہ کی طرف مارچ کرینگے۔

نماز ظہر کے بعد مقامی سطح پر منتخب شدہ مقامات پر آزادی اجتماعات ہونگے۔10نومبربروز جمعرات کوآزادی کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔نواحی دیہات اور محلے صبح11بجے سے سہ پہر4بجے تک آزادی کنونشن کا اہتمام کریں گے جن میں جاری مزاحمتی تحریک کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوںپر غور و فکر ہوگا۔حریت قیاد ت نے کشمیریوں سے اس دوران پور ے جموں وکشمیر میں احتجاج اور ہڑتال جاری رکھنے اوررات کے دوران گرفتاریوں سے بچنے کیلئے محلوں و دیہات کی جانب جانیوالے راستوں کو بند رکھنے اور روزانہ مغرب سے نماز عشاء تک مساجد میں آزادی کے ترانے چلانے اور احتجاجی پروگرام کو ہر مسجدکے دروازے ٬بازار اور محلوں میں چسپاں کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :