جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیرکے حل تک قاًئم نہیں ہوسکتا٬ ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہیں ٬عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک قبول نہیں ٬سلامتی کونسل میں خطاب

جمعرات 3 نومبر 2016 12:29

نیویا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیرکے حل تک قاًئم نہیں ہوسکتا۔پاکستان عقیدے کی بنیاد پر نسل پرستی اور ہرقسم کیامتیازی سلوک کو مسترد کرتاہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے حق خودارادیت سے متعلق عالمی قوانین کے موضوع پر سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے مسئلے کوفوری طورپرحل کرنیکی ضرورت ہے۔

پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے موقف پر قائم ہے٬مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کیمطابق حل کیاجائے۔پاکستان عقیدے کی بنیاد پر نسل پرستی اور ہرقسم کے امتیازی سلوک کو مسترد کرتاہے۔