ماہر تعلیم راجہ روشن جوہر کی شعبہ تعلیم سے وابستگی لازوال ہے‘ انتظامیہ ہائی سکول بیس بگلہ

ْراجہ روشن جوہرکا ڈی ای او سے ڈائریکٹر بننے تک کا سفر ذاتی محنت اور ان کی ذہانت پر طے ہوا صدرمعلم ہائی سکول بیس بگلہ کے زیر اہتمام اجلاس میں ماہر تعلیم راجہ روشن جوہر کو ڈائریکٹر سکولز آزاد کشمیر بنائے جانے پر مبارکباد

جمعرات 3 نومبر 2016 12:06

باغ /بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ گورنمنٹ ہائی سکول بیس بگلہ کے صدر معلم راجہ فاروق کی صدارت میںاجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں تمام اساتدہ کرام نے شرکت کی-ممبران انتظامیہ نے ماہر تعلیم راجہ روشن جوہر کو ڈائریکٹر سکولز آزاد کشمیر بنائے جانے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ تعلیم میں ان کا نام رہتی دنیا تک یاد رہے گا-ان کی اپنے شعبے سے وابستگی لازوال اور مثالی ہی- راجہ روشن جوہرکا ڈی ای او سے ڈائریکٹر بننے تک کا سفر ذاتی محنت اور ان کی ذہانت پر طے ہوا- پورے آزاد کشمیر میں شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی لوگ ان کو اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح زبردست مثبت تبدیلی لائیں گی-راجہ فاروق‘ سید اظہر شاہ ‘ راجہ رمضان‘ سردار فرید خان‘ سید ضمیر شاہ‘عبدالرزاق خان‘راجہ مختار‘ اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کیا-

متعلقہ عنوان :