سرگودھا اور گردونواح میں سردی نے پنجے گاڑھنے شروع کردیئے

جمعرات 3 نومبر 2016 11:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں سردی نے پنجے گاڑھنے شروع کردیئے ہیں سردی میں اضافے کیساتھ ہی دکانداروں نے انڈے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لنڈا بازار میں سفید پوش لوگوں کی خریداری کا رش بڑھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے لنڈے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔