سرگودھا اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے سورج آنکھیں نہ کھول سکا

جمعرات 3 نومبر 2016 11:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) سرگودھا اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے سورج آنکھیں نہ کھول سکا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑے حد نظر 10 میٹر ہونے سے ٹریفک کے حادثات میں اضافہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں جبکہ گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹر اور لائٹ کے علاوہ‘ اشاروں اور فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں میں مزید دھند کی پیشگوئی کی ہے۔