آئیسکو کی ٹیموں نے ریجن سے مزید57بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑلیا

بدھ 2 نومبر 2016 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیموں نے ریجن سے مزید57بجلی چوروں کورنگے ہاتھوںپکڑلیاہے ۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق٬آئیسکو ریجن کے اسلام آباد سر کل سے 8٬ اٹک سرکل سی19٬ جہلم سرکل سے 6اور چکوال سرکل سے 24 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ٬ راولپنڈی ٬ چکوال ٬ جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ٬ بجلی بل کی وصولی میں تاخیر٬زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول٬ ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔