ْلاڑکانہ٬اینٹی کرپشن کی کارروائی٬ غیر قانونی طور پر سرکاری زمین نام کروانے پر شہری گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) اینٹی کرپشن لاڑکانہ کے سرکل آفیسر قاضی شرف الدین کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پولیس نے ڈوکری میں کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین اپنے نام کروانے کے الزام میں شہری بخشل خان جونیجو کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر قاضی شرف الدین نے بتایا کہ سال 2000ء میں سرکار کی مدعیت میں سرکاری زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے تحت ڈوکری شہر میں کارروائی کرتے ہوئے شہری بخشل جونیجو کو گرفتار کیا ہے جسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :