سکھر٬بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مختلف دیہی علاقوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نادرا کے تعاون سے مختلف دیہی علاقوں میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

سکھر کی یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین ڈاکٹر علی نواز کھوسو کی طرف سے سروے کے دوران گوٹھ علن خان کھوسو میں 500 سے زائد مستحق و بے سہارا خواتین کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر علی نواز کھوسو کے مطابق یو سی کے چار وراڈز میں مرحلہ وار رجسٹریشن کا عمل مکمل کرایا جائے گا اور تمام مستحق غریب خواتین کی رجسٹریشن کی جائیگی۔