سکھر٬محکمہ اینٹی کرپشن کا ڈائریکٹر کالجز کے آفس پر چھاپہ٬ ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن سکھر کی ایک ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالفہیم پنہور کی نگرانی میں ڈائریکٹر کالجز آفس پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر عبدالقادر خان درانی کے مطابق ڈائریکٹر کالجز آفس میں جعلی بھرتیوں اور مختلف ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کی شکایات پر دوران چھاپہ 2012ء سے 2016ء کا ریکارڈ تحویل میں لیا گیا جس کی چھان بین کی جا رہی ہے٬ شکایات کی تصدیق پر ملوث عملداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :