وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم کے خصوصی معاون نادر حسین کا غلام محمد مہر میڈیکل ٹیچنگ اسپتال سکھر کا دورہ

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی انسپیکشن ٹیم کے خصوصی معاون نادر حسین خواجہ نے غلام محمد مہر میڈیکل ٹیچنگ اسپتال سکھر٬ وومن کامپلیکس اور شکارپور روڈ پر زیر تعمیر میوزیم کا دورہ کیا ۔ سول اسپتال کے دورے کے دوران انہوںنے مریضوں کی خیریت معلوم کی مریضوں ٬ ڈاکٹروں اور اسپتال میں سرکاری میڈیکل اسٹور پر موجود لوگوں سے مل کر دواؤں کے متعلق معلومات لی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون نے ٹیچنگ اسپتال سکھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اسپتال میں روزانہ کی بنیادوں پر جراثیم کش ادویات کے زریعے صفائی ستھرائی کرائی جائے تا کہ مریضوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے .بعد ازاں انہوں نے وومن ڈویلپمنٹ کامپلیکس اور شکارپور روڈ پر زیر تعمیر میوزیم کا بھی دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون نے زیر تعمیر میوزیم میں غیر معیاری کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میوزیم کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے جس کے باعث میوزیم کی عمارت آئندہ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :