سڑکیں بندکرناہماری سیاست اورسوچ نہیں ٬تحریک انصاف جمہوریت کونہیں کرپٹ سیاست کودفن کرنے آرہی ہے ٬شاہ محمودقریشی

بدھ 2 نومبر 2016 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ سڑکیں بندکرناہماری سیاست اورسوچ نہیں ٬تحریک انصاف جمہوریت کونہیں کرپٹ سیاست کودفن کرنے آرہی ہے ۔اسلام آبا د میں یوم تشکر کے موقع پر پریڈگراؤنڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ تحریکیں رکتی نہیں جواپنی منزل پرپہنچ پاتی ہیں ٬جس تحریک میں خون شامل ہوجاتاہے ٬ماؤں بہنوں کے آنسوشامل ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان بنانے کاتصوردیاہے ٬تحریک انصاف نے ثابت کردیاہے کہ نیاپاکستان بناکردکھائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ قوم جاگ رہی ہے ہم جمہوریت کونہیں کرپٹ لوگوں کودفن کرنے آرہے ہیں ۔تحریک انصاف جذبے والی اورجمہوری سوچ والی جماعت ہے ٬سڑکیں بندکرناہماری سیاست اورسوچ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگرعمران خان کہہ دیں توآج اسلام آبادکوبندکردیں گے لیکن ایسانہیں کریں گی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :