حکومت منی مارکیٹ سے مجموعی طور پر 16 کھرب روپے کے قرضے لے گی

بدھ 2 نومبر 2016 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)حکومت نے اگلے تین ماہ کے دوران ساڑھے 14 کھرب روپے سے زیادہ کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں ٬ تاہم قرض کی واپسی ہو گئی مارکیٹ سے نیا قرض لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے اختتام تک حکومت منی مارکیٹ سے مجموعی طور پر 16 کھرب روپے کے قرضے لے گی۔

(جاری ہے)

٬ اس سلسلے میں ہر ماہ دو مرتبہ ٹرثری بلز اور ایک مرتبہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ کی نیلامی ہو گی۔

٬ ٹرثری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 14 کھرب 50 ارب روپے اور انوسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے 1 کھرب 50 ارب روپے کے حصول کا ہدف رکھا گیا ہے۔اس رقم میں سے مجموعی طور پر 14 کھرب 69 ارب 50 کروڑ روپے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ہی چلے جائیں گے ٬ اور حکومت کو دوسرے اخراجات کے لیے صرف 1 کھرب 29 ارب 50 کروڑ روپے ہی دستیاب ہوں گے۔