Live Updates

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کیساتھ ہے ٬ْ شیخ رشید احمد

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر پاکستان کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے ٬ْسات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں ٬ْعہدوں کا کوئی لالچ نہیں ٬ْ عمران خان تم کل باہر نکلتے تو کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ٬ْ دل کہتا ہے سپریم کورٹ پاکستان کو بحران سے نجات دلائیگی ٬ْ جلسے سے خطاب کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کیخلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ٬ْجہانگیر ترین

بدھ 2 نومبر 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے ٬ْ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر پاکستان کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے ٬ْسات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں ٬ْعہدوں کا کوئی لالچ نہیں ٬ْ عمران خان تم کل باہر نکلتے تو کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا ٬ْ دل کہتا ہے سپریم کورٹ پاکستان کو بحران سے نجات دلائے گی۔

بدھ کو پریڈ گرائونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نواز شریف کو اندر سے جانتا ہوں٬یہ مودی کا یار ہے ٬ْیہ وہ نواز شریف ہے جس نے سیف الرحمان کو بریف کیس دے کر ججز کو خریدنے بھیجا٬ جسٹس سجاد کی سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف تمہیں کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر پرویز رشید کی قربانی نہیں مانتا بلکہ خبر لیک کرنے والا اصل مجرم نکالو۔ انہوں نے 158 کنٹینرز لگائے اگر کل خدانخواستہ بھارت پاکستان پر حملہ کردیتا تو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لاجسٹک سپورٹ کہاں سے ملتی ۔ امریکی کانگریس میں یہ بیان دیا گیا کہ پاکستانی فوج دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہے پوری دنیا پاناما لیکس پر تبصرہ کر رہی ہے تاہم انڈیا پاناما لیکس کا تذکرہ نہیں کر رہا کیونکہ وہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے لیکن میں یہ بتادوں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اوپر اللہ وکیل ہے اور نیچے شیخ رشید وکیل ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی سماعت مقرر کرکے ملک کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے٬ میرا دل کہتا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کو بحران سے نجات دلائے گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیونکہ یہ بندہ ایماندار ہے۔ موجودہ قیادت سے پاکستان کو شدید خطرات ہیں اسفند یارنے 25 کروڑ روپیہ نیب میں جمع کرایا ٬ بلاول کو 9 سال بعد شہیدوں کی یاد آئی۔

رانا ثنا اللہ مجھے کہتا ہے کہ کنگلا موٹر سائیکل پر پھر رہا ہے تاہم میں اسے کہوں گا کہ وہ خود تو پی آئی اے کی ٹوائلٹ میں بیٹھا ہوا تھا۔خورشید شاہ شرم کرو٬ چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ساری قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو کس نے اور کیسے چھڑوایا ہی تمہارا نام نواز شریف نے ڈبل شاہ پکارا ہے٬ تمہارا لیڈر آصف زرداری بھیک مانگتا رہا اور رحمان ملک کے ذریعے فوجیوں کے جوتے چاٹتا رہا اور کہتا رہا کہ مجھے ملک میں آنے دو۔

جو لوگ کہتے تھے کہ ہم فوج کے اشارے پر یہ سب کر رہے ہیں اگر ہم فوج کے اشارے پر یہ کام کر رہے ہوتے تو پھر پرویز خٹک کو اسلام آباد آنے سے کون روک سکتا تھا۔شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ کو یہ کہوں گا کہ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکالی جاتی کنواں پاک نہیں ہوگا۔ خان صاحب اس ملک کا غریب آدمی مر گیا ہے٬ میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ٬ْ عمران خان اگر تم کل باہر نکلتے تو تمہیں کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا۔

نواز شریف کا بیٹا لوہے کو ہاتھ لگائے تو سونا اور غریب آدمی نوکری کے لیے دھکے کھائے تو اس کی کوئی آواز نہیں ہے۔ عمران خان اس نظام کو بدلنا ٬میری یہ خواہش ہے کہ تم بڑے لوگوں کے ہاتھ کی گھڑی اور جیب کی چھڑی نہ بننا بلکہ غریب لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنا کیونکہ غریبوفادار ہوتا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی میں رہنما اور کارکن ایک ہیں ٬کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کیخلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ وہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہے ٬ْیہ واحد پارٹی ہے جس کا وزیر اعلیٰ بھی کارکن ہے٬پرویز خٹک نے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے٬ میں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کیخلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کا تحفظ کیا ہے٬ تمام کارکنوں نے اس جدوجہد میں ہمت اور جرات سے کام کیا٬پنجاب کے کارکنوں اور ایم پی ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات